سرگودھا:حکومتی احکامات کے باوجود سرگودھا میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی کارروائی شروع نہ ہونے سے کسی وقت بھی کوئی حادثہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا

ہفتہ 2 جون 2018 22:02

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) حکومتی احکامات کے باوجود سرگودھا میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی کارروائی شروع نہ ہونے سے کسی وقت بھی کوئی حادثہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

سرگودھا شہر کے گنجان آباد علاقوں ٹیچنگ ہسپتال کمپنی باغ، مرکزی قبرستان، عید گاہ، مقام حیات، محمدی کالونی، اولڈ سول لائن، بلاکس اور دیگر علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہو گئی ہے، جس سے لوگوں خصوصاً خواتین اور بچوں کو گزرنے میں دشواری ہو رہی ہے، حکومتی ہدایت کے باوجود محکمہ صحت اور بلدیہ سرگودھا کئی ماہ گزر جانے کے باوجود ان کتوں کو تلف کرنے کے لئے مہم شروع نہ ہو سکی ہے، بلدیہ سرگودھا کا کہنا ہے کہ کتے مار دوائی نہ ملنے کی وجہ سے کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :