چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اجلاس ، لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے فارم میں تبدیلی اور حلقہ بندیوں کو معطل کرنے کے فیصلوں پر غور کیا گیا، لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے کاغذات نامزدگی فارم معطل، حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

کاغذات نامزدگی الیکشن ایکٹ 2017کا حصہ بن چکے ہیں اور اس میں تبدیلی کا اختیار پارلیمنٹ کو حاصل ہے، ڈاکٹر اختر نذیر سپریم کورٹ سے رہنمائی کے بعد امیدواروں سے کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے ،انتخابی شیڈول میں معمولی تبدیلی کے باوجود اگلے عام انتخابات 25جولائی کو ہونگے،الیکشن کمیشن کی اجازت کے بغیر کسی قسم کے تبادلے یا تعیناتیاں نہیں کی جا سکتی ہے اگلے ایک دور روز میں بین الصوبائی تبادلوں کے بارے میں احکامات جاری کئے جائیں گے،ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن

ہفتہ 2 جون 2018 22:13

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اجلاس ، لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے کاغذات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے فارم کو معطل کرنے اور حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دینے کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کافیصلہ کر لیا ہے ،کاغذات نامزدگی الیکشن ایکٹ 2017کا حصہ بن چکے ہیں اور اس میں تبدیلی کا اختیار پارلیمنٹ کو حاصل ہے سپریم کورٹ سے رہنمائی کے بعد امیدواروں سے کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے ،انتخابی شیڈول میں معمولی تبدیلی کے باوجود اگلے عام انتخابات 25جولائی کو ہونگے،الیکشن کمیشن کی اجازت کے بغیر کسی قسم کے تبادلے یا تعیناتیاں نہیں کی جا سکتی ہے اگلے ایک دور روز میں بین الصوبائی تبادلوں کے بارے میں احکامات جاری کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار الیکشن کمیشن اف پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر اختر نذیر نے الیکشن کمیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میںہونے والے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے فارم میں تبدیلی اور حلقہ بندیوں کو معطل کرنے کے فیصلوں پر غور کیا گیا اور تفصیلی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے کاغذات نامزدگی فارم کے حوالے سے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی اسی طرح بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے کوئٹہ کی 8صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف بھی الیکشن کمیشن سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کا جو موقف لاہور ہائی کورٹ کے سامنے تھا وہ آج بھی ہے لاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ہدایت کی ہے کہ نامزدگی فارم میں اضافہ کرے یا بہتری لائے لیکن ساتھ ہی ساتھ عدالت نے پارلیمنٹ کے اس اختیار کو بھی تسلیم کیا ہے کہ وہ نامزدگی فارم کے الیکشن ایکٹ کا حصہ بننے کا اختیار رکھتی ہے اور متعلقہ دفعات کو کالعدم قرار نہیں دیا ہے اس لئے الیکشن کمیشن نے اس ابہام کو دور کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کا یہ شروع سے موقف رہا ہے کہ نامزدگی فارم کو رولز کا حصہ ہونا چاہیے تھا تاکہ اس میں موقع کی مناسبت سے ترامیم کی جا سکیں انہوںنے کہاکہ موجودہ حالات کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ریٹرننگ افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ 4جون تک اگلے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کے فارم وصول نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے یا حکم کے بعد ریٹرننگ افسران کو دوبارہ ہدایات جاری کی جائیں گی انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن اف پاکستان نے حال ہی میں ملک کے مختلف اداروں میں تعیناتیوں کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ حکومتوں سے وضاحت طلب کی ہے انہوںنے کہاکہ کمیشن ایسی تمام تقرریوں اور تعیناتیوں کا جائزہ لیکر حتمی احکامات جاری کرے گا انہوںنے کہاکہ کوئی بھی نگران حکومت یا اتھارٹی الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن کی پیشگی اجازت کے بغیر کسی بھی سرکاری ملازم کی تعیناتی یا تبادلہ نہیں کر سکتی ہے انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن اگلے عام انتخابات کے حوالے سے سول اور پولیس افسران کے مرکز اور صوبوں یا بین الصوبائی تعیناتیوں کے حوالے سے اگلے دو یاتین روز میں احکامات جاری کرے گا ۔

۔۔اعجاز خان