محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی میں الیکشن کمیشن کو مدد فراہم کر یگا

ہفتہ 2 جون 2018 23:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی میں الیکشن کمیشن کو بھرپور مدد فراہم کر یگا ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے صوبہ بھر کے تمام متعلقہ افسران کو مراسلہ جاری کر کے پراپرٹی اور ٹوکن ٹیکس نا دہندگان کی فہرستیں متعلقہ ریٹرننگ افسران کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈیٹا کے ذریعے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی سکروٹنی میں مدد مل سکے گی ۔تمام افسران کو پراپرٹی ٹیکس اور گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس نا دہندگان کی فہرستیں ایک ہفتے کے اندر اندر ریٹرننگ افسران کے ساتھ ساتھ ڈی جی آفس کو بھی ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔