نذیر بھٹو کی گرانقدر خدمات کی وجہ سے انہیںPS-87کاٹکٹ دیا جائے ،اسلم کامریڈ

عوامی خدمت میں اپنی مثال آپ نذیر بھٹو اس سیٹ کے سب سے زیادہ حقدار ہیں۔عارف بلوچ، ابراہیم پٹیل، عامر سلیم، علی محمد بلوچ

ہفتہ 2 جون 2018 23:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے نظریاتی کارکن اسلم کامریڈ ، عارف بلوچ، ابراہیم پٹیل، عامر سلیم اور علی محمد بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نذیر بھٹو عوامی خدمت میں اپنی مثال آپ ہیں اور اس سیٹ کے سب سے زیادہ حقدار ہیںاس لیئے انہیں PS-87کا ٹکٹ دیا جائے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ نذیر بھٹو کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں وہ ہر وقت عوام کرتے رہے ہیں بلکہ جس طرح ان کی خدمات سے غریب عوام مستفید ہوتی رہی ہے اور ایک قابل تحسین و قابل ستائش اقدام ہے ۔

انھوں نے مزید کہا کہ نذیر بھٹو ہر وقت پارٹی کارکنان کے درمیان رہنے والے رہنما ہیں اور ان کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے بلکہ انھوں نے پیپلز پارٹی کے نمایاں کارنامے سرانجام دیئے ہیں جو کسی کے بھی نظریاتی کارکن ہونے کی دلیل ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم چیئرمین بلاول بھٹو، کوچیئرمین آصف علی زرداری، ادی فریال تالپور اور پارٹی لیڈر شپ سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ پی ایس 87کی نشست پرنذیر بھٹو کو ٹکٹ دے کر عوام کی خدمت کا موقع فراہم کیا جائے۔