کوئٹہ ، ایف آئی اے کاپنڈی حوالہ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے ڈیلروں کے خلاف کریک ڈائون، چوہڑمل روڈ ، عملدراروڈ پر مختلف کا روائیوں کے دوران آٹھ پنڈی حوالہ ڈیلرگرفتار

ہفتہ 2 جون 2018 23:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) گزشتہ روز ایف آئی ڈی جی بشیر احمد میمن کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان الطاف حسین کی زنگرانی کوئٹہ وشہر کے گرد نواح میں پنڈی احوالہ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے ڈیلروں کے خلاف خصوصی ٹیم نے کریک ڈائون کر تے ہوئے کوئٹہ شہر کے کاروباری مراکز چوہڑمل روڈ ، عملدراروڈ پر مختلف کا روائیوں کے دوران آٹھ پنڈی حوالہ ڈیلروں کو گرفتار کر تے ہوئے انکے حصے سے بڑی تعداد میں ملکی وغیر ملکی کرنسی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔