عراق میں داعش نے خواتین اور بچوں سمیت ایک خاندان کے 12 افراد موت کے گھاٹ اتار دیا

اتوار 3 جون 2018 10:20

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) عراق میں شدت پسند گروپ داعش کے جنگجوؤں نے ایک ہی خاندان کئے کم سے کم 12 افراد کو موت کو قتل کردیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔العربیہ ٹی وی کے مطابق صلاح الدین گورنری کے ڈپٹی گورنر عمار حکمت نے بتایا کہ یہ واقعہ شمالی بغداد میں الفرحاتیہ کے مقام پر پیش آیا۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ داعشی دہشت گردوں نے پورے خاندان کو اجتماعی طورپر قتل کیوں کیا ہے۔

(جاری ہے)

عراقی انٹیلی جنس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وہ ابھی یہ تصدیق نہیں کرسکتے کہ آیا مقتول خاندان کسی پولیس افسر کا ہے تاہم صلاح الدین اور دیگر صحرائی علاقوں میں داعش کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات آتی رہی ہیں جو اس علاقے میں چھپ کر دہشت گردی کی کارروائیاں کرتے ہیں۔واضح رہے کہ عراقی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے ’داعش‘ کے جنگجوؤں کے خلاف آپریشن کلین سویپ مکمل کرکے ملک سے داعش کا خاتمہ کردی ہے تاہم داعشی جنگجو اب بھی وقفے وقفے سے حملے کرتے رہتے ہیں۔