بھارت میں طوفانِ باد و باراں اور آسمانی بجلی گرنے سے 30افرادہلاک

ْ طوفان میں جھکڑوں کی رفتار ایک سو کلومیٹر فی گھنٹہ تک،مکانات منہدم،درخت جڑوں سے اکھڑ گئے

اتوار 3 جون 2018 13:00

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) بھارتی ریاستوں اتر پردیش، جھاڑ کھنڈ، مغربی بنگال اور مشرقی پنجاب میں شدید طوفانِ باد و باراں اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں کم از کم 30افرادہلاک ہوگئے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مون سون سے قبل آنے والے اس طوفان میں جھکڑوں کی رفتار ایک سو کلومیٹر فی گھنٹہ تک تھی۔

(جاری ہے)

اترپردیش میں طوفان سے منہدم ہونے والے مکانات، درختوں کے اکھڑنے اور بجلی کے کھمبوں کے گرنے سے اٹھارہ افراد مارے گئے۔ ریاستی حکومت کے مطابق زخمی ہونے والوں کی تعداد 12 سے زائد ہے۔ آسمانی بجلی گرنے سے چھ لوگ مغربی بنگال میں ہلاک ہوئے۔ بھارت میں رواں برس مئی سے آنے والے طوفانوں کے غیرمعمولی سلسلے میں دو سو سے زائد انسان مارے جا چکے ہیں۔