نگران وزیر اعظم ناصر الملک کی آبائی شہر آمد ،ْ والدین کی قبروں پر حاضری دی ،ْ فاتحہ خوانی پڑھی

اہل علاقہ اور عمائندین سے ملاقاتیں ،ْ شہریوں نے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

اتوار 3 جون 2018 13:30

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) نگران وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک اپنے آبائی علاقے سوات پہنچے جہاں انہوںنے والدین کی قبروں حاضری دی اور فاتحہ خوانی پڑھی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو نگران وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈناصر الملک ہیلی کاپٹر کے ذریعے اپنے آبائی شہر سوات پہنچے جہاں ان کا مقامی انتظامیہ اور اہل علاقہ نے استقبال کیا ۔ نگران وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے اپنے والدین کی قبروں پر حاضری اور فاتحہ خوانی پڑھی ۔ بعد ازاں نگران وزیراعظم نے اپنی آبائی رہائش گاہ کامران خان کور میں اہل علاقہ اور عمائندین سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر عمائدین نے نگران وزیر اعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔