Live Updates

ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

رشید گوڈیل بھائی کی تحریک انصاف میں شمولیت کی بے حد خوشی ہے ،ْکراچی کو تبدیلی کی اشد ضرورت ہے ،ْ عمران خان آنے والے انتخابات میں تحریک انصاف کراچی میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والی پارٹی ہوگی ،ْ ملاقات میں بات چیت

اتوار 3 جون 2018 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما رشید گوڈیل نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اتوار کو ایم کیو ایم کے سابق رہنما رشید گوڈیل نے بنی گالہ میں پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے باضابطہ طور پر پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ رشید گوڈیل بھائی کی تحریک انصاف میں شمولیت کی بے حد خوشی ہے، خوشی اس لیے ہے کہ کراچی میں کوشش کررہے ہیں وہ رزلٹ دیں تاں کہ تبدیلی لاسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا فنانشل حب ہے اور کراچی اٹھ نہیں رہا، اس لیے پاکستان بھی اوپر نہیں جارہا لہذا کراچی کو تبدیلی کی اشد ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ رشید گوڈیل کے آنے سے کراچی کو پرانی ٹیم کے ساتھ مل کر منظم کریں گے اور آنے والے انتخابات میں تحریک انصاف کراچی میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والی پارٹی ہوگی۔یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رشید گوڈیل 18 اگست 2015 کو کراچی میں قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد سے وہ اسلام آباد میں مقیم ہیں ،ْقاتلانہ حملے کے بعد رشید گوڈیل نے سیاست سے غیراعلانیہ کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات