پاک فوج نے سرحد پار افغانستان سے دہشتگردوں کا خیبر پختون ،خوا ور بلوچستان کے سرحدی علاقوں پر حملہ ناکام بنا دیا ، جوابی کارروائی میں چھ دہشتگردی مارے گئے ،ْ ایف سی کے چار اور پاکستان ائیر فورس کا ایک جوان زخمی

دہشتگردوں نے افغانستا ن میں ان علاقوںمیںموجودگی سے فائدہ اٹھایا جہاں افغان حکومت کی رٹ نہیں ہے ،ْ آئی ایس پی آر فوجی آپریشنوں کے بعد کامیابیوں کے تسلسل کو کامیاب بنانے کیلئے باڑ کی تنصیب ،ْ قلعوں اور چیک پوسٹوں کی تعمیر کا کام جاری رہے گا ،ْ بیان

اتوار 3 جون 2018 15:20

پاک فوج نے سرحد پار افغانستان سے دہشتگردوں کا خیبر پختون ،خوا ور بلوچستان ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) پاک فوج نے کہاہے کہ سرحد پار افغانستان سے دہشتگردوں نے خیبر پختون خوا میں باجوڑ اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں پر حملوں کو ناکام بنا کر چھ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا کہ حملے سرحدی چیک پوسٹوں اور باڑ پر کئے گئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے سرحدی علاقے قمر دین کاریز پر حملہ کیا گیا ۔

بیان میں کہا گیا کہ دہشتگردوں نے افغانستا ن میں ان علاقوں میں موجودگی سے فائدہ اٹھایا جہاں افغان حکومت کی رٹ نہیں ہے ۔ایسے حملوں کا مقصد باڑ اور پوسٹوں کی تعمیر کو روکنا ہے ۔سکیورٹی فورسز نے موثر جواب دیتے ہوئے حملوں کو ناکام بنادیا اور چھ دہشتگردوں کو ہلاک اور بیسیوں کو زخمی کر دیا ۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے دور ا ن فرنٹیئر کور کے چار اور پاکستان ائیر فورس کا ایک جوان زخمی ہوا ۔

ائیر فورس کا جوان سرحدی چیک پوسٹ پر نگرانی کیلئے تعینات کیا گیا تھا ۔بیا ن میں کہاگیا کہ فوجی آپریشنوں کے بعد کامیابیوں کے تسلسل کو کامیاب بنانے کیلئے باڑ کی تنصیب ،ْ قلعوں اور چیک پوسٹوں کی تعمیر کا کام جاری رہے گا تاکہ دہشتگردوں کی آمدورفت روکی جاسکے ۔انہوںنے کہا کہ یہ کام د رپیش چیلنجوں کے باوجود جاری رہے گا ۔