سراج الحق کی سلیم بٹ اور جمیل دہلوی کے اہل خانہ سے تعزیت

اللہ تعالیٰ مرحومین کی دین کی سربلندی کے لیے خدمات قبول فرمائیں، سراج الحق

اتوار 3 جون 2018 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن سلیم بٹ اور اور جمیل دہلوی کے انتقال پر ان کے گھر جاکر تعزیت کی اور اہل خانہ سے ملاقات کی ، اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے امیر سید عبد الرشید، نائب امیرظہور احمد جدون اورزونل امیر سرفراز احمد بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے دیرینہ رکن اور نائب قیمہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین رعنا فضل کے سسر جمیل دہلوی اور جماعت اسلامی منظور کالونی کے رکن سلیم بٹ کے گھروں پر گئے اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی ، سراج الحق نے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کی لیے دعا کی ، ان کا کہنا تھا کہ مرحومین جماعت اسلامی کا سرمایہ تھے اور دین کی سربلندی کے لیے ان کی خدمات اللہ تعالیٰ قبول فرمائیں ۔