آئندہ مالی سال میں آمدن کے بڑے ذرائع کے لئے جامعہ منصوبہ بندی تیار کر لی ہے،ڈی جی پارکس اینڈہارٹیکلچراتھارٹی

اتوار 3 جون 2018 18:10

ملتان۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان صاحبزادی وسیمہ عمر کی ہدایت پر مارکیٹنگ برانچ نے آئندہ مالی سال میں آمدن کے بڑے ذرائع کے لئے مربوط اور جامعہ منصوبہ بندی تیار کر لی ہے۔ادارے نے آمدن کے بڑے ذریعے کے لئے پالیسی تیار دے دی ہے۔اس موقع پر ا سسٹنٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ محمد اسامہ نے کہا کہ ادارے نے نئے مالی سال میں نئے سرے سے سروے کا فیصلہ کیا ہے جن میں بورڈ کی تعداد کا تعین کرنے کے ساتھ ساتھ ان فٹ بورڈز کی نشاندہی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

نئے ٹھیکے سے پہلے ہی تمام قانونی بورڈز کی تعداد کو یقینی بنایا جائے گا۔آئندہ مالی سال میں غیر قانونی اور ان فٹ بورڈز کے خلاف آپریشن کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف انداز سے اپنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس سے غیر قانونی اور ان فٹ ہورڈنگ بورڈز کی حوصلہ شکنی ہوگی۔گورنمنٹ اور پرائیویٹ لینڈز پر لگے بورڈز کو بھی بائی لاز کے مطابق لایا جائیگا۔20×10 اور 60×20کے بورڈز کے لئے بہتر حکمت عملی کے ساتھ آئندہ مالی سال میںداخل ہونگے۔

غیر قانونی بورڈز کی حامل تشہیری کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔کمپنی کو ٹھیکے میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔استغاثہ جات کے لئے بھی طریقہ کار کا تعین کیا جا چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کی سربراہی میں نئے مالی سال میںآمدنی کے بڑے ذریعے کو بائی لاز کے مطابق بہترین نتائج حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ان فٹ اور غیر قانونی بورڈز کے لئے بہتر انداز سے نئے سال میں کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

آمدنی کے دیگر ذرائع تلاش کرنے کے لئے بھی مارکیٹنگ برانچ اقدامات کر رہی ہے۔جو نئے سال میں جاری رہے گے۔گزشتہ مالی سال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مارکیٹنگ برانچ نی50سے زائد غیر قانونی ہورڈنگ بورڈز اور ہزاروں سٹیمرز کے خلاف کریک ڈائونز کیے جو اس سال مزید تیزی کے ساتھ کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :