کرن جوہر کی نئی فلم میں کرینہ کپور کے ساتھ اکشے کمار مرکزی کردار ادا کریں گے

اتوار 3 جون 2018 18:10

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) بالی وڈ فلم ساز کرن جوہر کی نئی فلم میں اداکارہ کرینہ کپور کے ساتھ اداکار اکشے کمار مرکزی کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور فلم ساز کرن جوہر کی نئی میں جلوہ گر ہوں گی جس کی کہانی دو شادی شدی جوڑوں کے گرد گھومتی ہے جس کے لئے کرینہ کپور کے ساتھ مرکزی کردار کے لئے اداکار اکشے کمار میکرز کا پہلا انتخاب تھے، اکشے نے سکرپٹ کے لئے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے فلم ساز کرن جوہر کے ساتھ ملاقات بھی ہے اور اس سلسلے میں دیگر کاسٹ اور چیزوں کے لئے جلد طریقہ کار اپنایا جائے گا۔