حکومت اور اپوزیشن کا نگر ان وزیراعلیٰ کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں لے جانیکا فیصلہ ‘حکومت اور اپوزیشن نے اپنے اراکین کے ناموں کا اعلان کر دیا

اتوار 3 جون 2018 18:10

حکومت اور اپوزیشن کا نگر ان وزیراعلیٰ کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) حکومت اور اپوزیشن کا نگر ان وزیراعلیٰ کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں لے جانیکا فیصلہ ‘حکومت اور اپوزیشن نے اپنے اراکین کے ناموں کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پار لیمانی کمیٹی میں حکومت کی جانب سے رانا ثناء اللہ خان ‘رانا مشہود احمد خان اور زعیم حسین قادری جبکہ اپوزیشن کے میاں محمودالرشید ‘سبطین خان اور شعیب صدیقی پار لیمانی کمیٹی کے رکن ہوں گے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ تحر یک انصاف کے بار بار کے یوٹرن کے بعد معاملہ یہاں تک پہنچا ہے مگر شدید معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں بھی حل نہ ہوسکے اور آخر کار معاملہ الیکشن کمیشن کو ریفر ہوجائیگا وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان آئینی مشاورت ہوچکی مگر اتفاق رائے کے باوجود اپوزیشن پیچھے ہٹ گئی یہ مشاورت ناکام ہوگئی اس لئے اب پارلیمانی کمیٹی کے پاس معاملہ جائے ۔