ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں (آج) مد مقابل ہونگی

اتوار 3 جون 2018 18:20

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں (آج) پیر کو مد مقابل ہونگی۔

(جاری ہے)

ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں پاکستانی ویمن ٹیم نے ابتدائی میچ میں تھائی لینڈ ویمن کو ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا تھا، گرین شرٹس کو دوسرے میچ میں آج پیر کو بنگلہ دیش ویمن کا چیلنج درپیش ہو گا۔