لاڑکانہ، قمبر کے قریب ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر، نوجوان جاں بحق

اتوار 3 جون 2018 18:20

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) قمبر کے قریب تیز رفتار ٹرک کا موٹرسائیکل سے ٹکر ہوا جس کے نتیجے میں قمبر تحصیل کے گاؤں پیر محمد لاکھو کے رہائشی 25 سالہ نوجوان امتیاز چانڈیو موقعہ پر جان بحق ہوگیا جبکہ موٹرسائیکل سوار سعید احمد لاکھو نامی نوجوان زخمی ہوا۔

(جاری ہے)

اطلاع پر آسپاس کے لوگوں نے پہنچ کر لاش اور زخمی کو چانڈکا اسپتال شعبہ حادثات منتقل کیا گیا جہاں نوجوان کے موت کی تصدیق کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی گئی جبکہ زخمی کو طبی امداد دی گئی۔

ڈاکٹروں کے مطابق زخمی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ اس موقع پر جان بحق نوجوان کے ورثا نے صحافیوں کو بتایا کہ امتیاز چانڈیو اپنے دوست سعید احمد کے ہمراہ گاؤں سے قمبر شہر آ رہا تھا کہ قمبر کے قریب تیز رفتار ٹرک کا موٹرسائیکل سے ٹکر ہوا جس کے نتیجے میں وہ جان بحق اور اس کا دوست زخمی ہوا ہے۔ دوسری جانب حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :