میرخالدخان لانگو بلوچستان میں ایک سیاسی مثال بن چکے،انکے ریٹائرہونے سے عوام کی ترقی کوشدیدنقصان پہنچ سکتا ہے، بشیراحمدزہرازئی

اتوار 3 جون 2018 19:20

خالق آبادمنگچر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) قبائلی سیاسی رہنماء بشیراحمدزہرازئی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ میرخالدخان لانگو بلوچستان میں ایک سیاسی مثال بن چکا ہے ان کے ریٹائرہونے سے عوام کی اس ترقی کوشدیدنقصان پہنچ سکتا ہے ترقی کے سفرکوشروع کرناان کی ہی بدولت ممکن ہوئی ہے علاقے میں ترقیاتی اسکیمات کاجال بچھاکریہ ثابت کردیاکہ وہ واحدسیاسی لیڈرہے جوعوام کے دکھ دردکواچھی طرح جانتا ہے اس لیے ہم ان سے اپیل کرتے کہ عوام کے مفادات کومدنظررکھتے ہوئے اپنے فیصلہ پرنظرثانی کریں تاکہ عوام میں موجودمایوسی ختم ہوجائے انہوںنے کہاکہ قلات سے سرداروں کامشترکہ اتحادکامیرخالدخان لانگواورمیرضیاء اللہ لانگوکی قیادت میں متحدہونے کافیصلہ تاریخی ہے اس سے علاقے کی سیاسی میدان میں بہت بڑی تبدیلی واقع ہوئی ہے جوخوش آئندہ ہے ہم سردارفاضل جتک، سردارعبدالکریم نیچاری، سرداراسدشاہوانی، سردارفتح محمدپندرانی، سرداررسول بخش مینگل ،سردارغلام حسین عمرانی کاتہہ دل سے مشکورہیں کہ انہوں نے علاقے کے مفادمیں بہترفیصلہ دیا ہے یہی حقیقت ہے کہ میرخالدخان لانگوحقیقی عوامی لیڈرہے ۔

متعلقہ عنوان :