اٹک کے نواحی علاقہ پنڈسلطانی کا نوجوان پانی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

اتوار 3 جون 2018 20:20

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) اٹک کے نواحی علاقہ پنڈسلطانی کا نوجوان پانی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ، تفصیلات کے مطابق اکرم نامی نوجوان جس کی عمر تقریباً 18 سال ہے دوستوں کیساتھ نالہ دوتال بھیڑ بکریوں کو نہلانے کے لئے گیا تھا گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے نہاتے ہوئے اچانک گہرے پانی میں چلا گیا پانی کی بے رحم موجوں نے دبوچ کر موت کی وادی میں پہنچا دیا اور اس کیساتھ گئے دوستوں اور مقامی لوگوں کی مدد سے ایک گھنٹہ کے بعد نعش کو نکال لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :