شوبازشریف نے عوام کوبیماریوں کے سوا کچھ نہیں دیا،اشرف بھٹی

اتوار 3 جون 2018 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے 56کمپنیوں میں ڈاکے مار کرسرپلس صوبے کوکنگال کردیا ہے اوران کی اشتہاروں میں ہونے والی ترقی کا پول محترم چیف جسٹس آف پاکستان نے کھول دیا ہے،پنجاب کے غریب عوام صحت کی بنیادی سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے موت کے منہ میں جارہے ہیں اورڈرامہ بازنام نہاد خادم اعلٰی کے اپنے حلقے میں غریب لوگ پانی کی بوند بوند کوترس رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے محمد اشرف بھٹی نے کہا کہ شوبازشریف نے پنجاب کی عوام کو محرومیوں اوربیماریوں کے سوا کچھ نہیں دیا،شریف برادران غریبوں کا خون چوس چوس کرکالے ناگ بن چکے ہیں اورپچھلے پنتیس سالوں سے گدھ کی طرح ملک کونوچ کراپنی تجوریاں بھررہے ہیں،شریف خاندان کی بادشاہت نے پنجاب کی عوام کو کرپشن،غربت،مہنگائی،لوڈشیڈنگ،بے روزگاری اورلاقانونیت جیسے تحفے دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو محرومی اور مایوسی کے اندھیروں میں دھکیلنے والے قوم کے اصل مجرم ہیں قوم شریف برادران سے 25 جولائی کوایک ایک ظلم کا حساب لے گی اورانہیں ووٹ کی طاقت سے عبرت کا نشان بنادینگے۔