طلباء طالبات کے تعاون سے ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی قوانین سے متعلق آگاہی گھر گھر تک پہنچائی جا سکتی ہے،ایس ایس پی بلال افتخار

اتوار 3 جون 2018 21:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) چیف ٹریفک افسر راولپنڈی ایس ایس پی بلال افتخار نے کہا ہے کہ طلباء طالبات کے تعاون سے ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی قوانین سے متعلق آگاہی گھر گھر تک پہنچائی جا سکتی ہے اس حوالے سے طلبا ء طالبات اپنا بھر پور کردار ادا کریں کیونکہ ٹریفک قوانین کی پابندی محفوظ اور خوشگوار سفر کی ضمانت اور منزل تک بآسانی رسائی ہے ا س امر کا اظہار انہوںنے ریفاء یونیورسٹی میں منعقدہ’’ٹریفک آگاہی سیمینار‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا چیف ٹریفک افسر ایس ایس پی بلال افتخار نے خطاب کے دوران کہا کہ راولپنڈی ٹریفک پولیس اور رفارء یونیورسٹی باہمی تعاون سے شہریوں میں ٹر یفک قوانین و روڈ سیفٹی، روڈ سینس، ون ویلنگ کے نقصانات اور دورانِ ڈرائیونگ موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ پہننے کی اہمیت، کم عمری میں ڈرائیونگ کے نقصانات، بغیر نمبر پلیٹ اور بغیر رجسٹریشن اور دیگر ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کر رہی ہے اس سلسلے میں رفاء یونیورسٹی کا ریڈیو چینل خصوصی اہمیت کا حامل ہے ریڈیو پروگرامز کے ذریعے بھی ٹریفک آگاہی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :