الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں کی رٹ لگانے والوں نے ووٹ اور ووٹر کو کبھی عزت نہیں دی، غلام علی خان

اتوار 3 جون 2018 21:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما غلام علی خان نے کہا ہے کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں کی رٹ لگانے والوں نے ووٹ اور ووٹر کو کبھی عذت نہیں دی،عوامی تحریک ایسا نظام چاہتی ہے جس میں عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آئے ،ڈاکٹر طاہرالقادری کے دس نکاتی ایجنڈے کے مطابق رہائش،روزگار،انصاف،تعلیم،صحت جیسی سہولتیں ملنا عوام کا بنیادی حق ہے، ،حکمران بتائیں کہ 70سالوں میں انتخابات کے نتیجے میں عوام کو سوائے رسوائی،جھوٹے وعدے،غربت،بے روزگاری،مہنگائی،لوڈ شیڈنگ کے اور کیا ملا،جبکہ سیاست دانوں کو بڑے بڑے محلات،لگژری گاڑیاں،بنک بیلنس، مراعات ملیں،موجودہ نظام نے عوام کو فقط اتنا حق دیا گیا کہ وہ پانچ سال بعد آ کر صرف ووٹ ڈال دیں اور دفعہ ہو جائیں،باقی کے پورے پانچ سال حکمران عیاشیاں کریں ،جن کے ووٹ کی وجہ سے حکمرانوں کو عذت ملتی ہے ان ہی کوبے عزت کیا جا تا ہے، ووٹ ڈالنے والوں کورسوائیوں اور مایوسیوں کے گھڑے میں دھکیل دیا جاتا ہے،انہوںنے کہا کہ یہ عذت ہوتی ھے ووٹ کی،وہ گزشتہ روز یہاں اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کے سینئر رہنماوں نذیر ہزاروی،حاجی عبدالغفور،ملک طاہر جاوید،ملک مظہر ایڈووکیٹ،مزمل قادری،منور قادری،ملک اویس،سفیر اعوان،حاجی فیاض،سے گفتگو کررہے تھے،انہوںنے کہا کہ سربراہ عوامی تحریک جلد حتمی لائحہ عمل دیں گے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات کیلئے سیاسی جدوجہد کی تھی کہ امیدواروں کی اہلیت کو کڑے معیار پر پرکھا جائے لیکن معاملہ الٹ ہو گیا، اب امیدواروں کو اثاثے، اقامے، مقدمات، سٹیزن شپ، قرضے چھپانے کی قانونی رعایت مل چکی ہے، کاغذات نامزدگی کو تبدیل کر دیا گیا اور امیدواروں کو ہر قسم کی چھان بین سے مبرا قرار دے دیا گیا، انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کو بدلنے پر ہمارے شدید تحفظات ہیں۔