لاہور میں سورج کی تپش جاری

چھٹی کے روز شہریوں نے نہر کا رخ کر لیا

اتوار 3 جون 2018 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج کی تپش گزشتہ روز بھی جاری رہی اور چھٹی کے روز شہر میں شدید گرمی کے باعث شہریوں نے لاہور میں واقع نہر کا رخ کر لیا اور نہر کے ٹھنڈے پانی میں نہا کر گرمی کی شدت کو دور بھگانے میں سارا دن نہر میں نہاتے رہے بتایاگیا ہے کہ شہر میں گزشتہ روز شدید گرمی کا زور رہا جس کے باعث شہر کی سڑکیں ویران رہیں جبکہ شہریوں نے چھٹی کا روز شدیدگرمی کے باعث نہر کے ٹھنڈے پانی میں نہا کر گزارا شہریوں کا کہنا تھا کہ روزے کی حالت میں شدید گرمی کے باعث ان سے جب رہا نہیں گیا تو انہوں نے نہر کا رخ کر لیا اور اب وہ افطاری تک یہاں نہر کے ٹھنڈے پانی میں نہا کر گرمی کی شدت کو کم کرینگے نہر میں سارا شہریوں کا رش رہا جبکہ کئی فیملیاں بھی نہر کے پانی میں نہاتی ہوئی نظر آئیں اور یوں نہر میں سارا دن شہریوں کا شدید رش دیکھنے میں آیا۔

متعلقہ عنوان :