بلوچستان عوامی پارٹی نے کوئٹہ میں یونٹ سازی کا عمل شروع کر دیا

پارٹی تمام تعصبات سے بالا تر ہو کے عوام حقوق کا دفاع اور پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی،منظور احمد کاکڑ

اتوار 3 جون 2018 22:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی نے کوئٹہ میں یونٹ سازی کا عمل شروع کر دیا پارٹی کے بانی سعید ہا شمی اور جنرل سیکرٹری منظور کاکڑ نے یونٹ سازی کے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی تمام تعصبات سے بالا تر ہو کے عوام حقوق کا دفاع کریگی اور پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی جب کہ منظور احمد کاکڑ نے نوجوانوں کی اس کاوش کو سراہا اور کہا کہ آئندہ الیکشن کے بعد منتخب نمائندے یونٹ کی مشاورت سے ترقیاتی کام کریں گے اور دیگر مسائل حل کرنے میں تعاون کرے گی یونٹ کے تمام عہدرواں کو مبارک باد دی اور مکمل تعان کی یقین دہانی کروائی افتتاحی تقریب برائے یونٹ سازی بلوچستان عوامی پارٹی سینئر اسسٹنٹ کالونی ،جونیئراسسٹنٹ کالونی پین کالونی کا اجلاس ہوا تقریب میں بانی بلوچستان عوامی پارٹی سعید احمد ہاشمی، جنرل سکرٹری منظور کاکڑ ،مرکزی آرکنائزنگ جنرل سیکرٹری خدائے بخش لانگو ،ساجد جسکانی ممبر ڈسرکٹ ارکنائزنگ کمیٹی مرکزی رہنما حاجی اسماعیل لہڑی شریک تھے اس موقع پر انتخاب عمل میں لایا گیا سر پرست اعلیٰ ڈاکٹر ظفر اقبال کھرل ،صدر راشد زیب،سینئر نائب صدر اول دانش گل ترین ، سینئر نائب صدر دوئم محمد الیاس محمد حسنی، سینئر نائب صدر سوئم کامران ترین ،نائب صدر اول بختیار مشوانی ،نائب صدر دوئم راشد خان،نائب صدر سوئم صدیق دہوار ،جنرل سیکرٹری رحمت اللہ کاکڑ ،ڈپٹی جنرل سیکر ٹری ثنا اللہ سرپرہ ،پریس سیکر ٹری محمد عاقب محمد حسنی ، فنانس سیکرٹری چاکر خان ، سپورٹس سیکرٹری محمد فضل منتخب ہو ئی