پاکستان مسلم لیگ(ن) کاکراچی کی تمام قومی اور صوبائی نشستوں پر بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ

اتوار 3 جون 2018 23:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس اتوار کو صوبائی صدر اور سندھ پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین سید شاہ محمد شاہ کی صدارت میں ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں سید شاہ محمد شاہ، سینیٹر مشاہد اللہ خان، سینیٹر سلیم ضیاء، سینیٹر اسد جونیجو، ڈاکٹر مفتاح اسماعیل، سورٹھ تھیبو، احسان سومرو، منور رضا اور دیگر شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کراچی کی تمام قومی اور صوبائی نشستوں پر بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سینیٹر مشاہد اللہ خان، سید شاہ محمد شاہ، ڈاکٹر مفتاح اسماعیل، دوست محمد فیضی، سید منور رضا، خواجہ طارق نذیر، ناصر الدین محمود، حاجی شاہ جہاں، بلال اعجاز شفیع، ڈاکٹر عفان اللہ خان، لیاقت آرائیں، عبدالرحیم شاہ، محمد ایوب خان اور فہد شفیق سمیت دیگر کی جانب سے قومی اسمبلی کی نشستوں کے لئے دی گئی درخواستوں پر تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں کراچی کی قومی اسمبلی کی 21 اور صوبائی اسمبلی کی 42 نشستوں پر تجاویز بھی مرتب کی گئیں۔