آئندہ چند روز کے دوران ملک میں گرمی کی صورتحال کیا ہوگی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، محکمہ موسمیات

پیر 4 جون 2018 09:50

آئندہ چند روز کے دوران ملک میں گرمی کی صورتحال کیا ہوگی محکمہ موسمیات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) محکمہ موسمیات نے پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے اور کہا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں، خیبرپختونخوا اورکشمیر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ جبکہ اندرون سندھ، جنوبی اور وسطی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت50 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا ہے۔