خانپور پولیس نے کھوئی بگراں میں نوجوان کے قتل میں ملوث چار ملزمان گرفتار کر لئے

پیر 4 جون 2018 12:10

خانپور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) خانپور پولیس نے کھوئی بگراں میں نوجوان کے قتل میں ملوث چار ملزمان گرفتار کر لئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دو روز قبل دکھوئی بگراں میں جمعیت علمائے اسلام ہری پور کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری و امیدوار ایم ایم اے حلقہ پی کے 41 مولانا میر افضل کے بھائی سجاول کو قتل کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مقتول کے لواحقین کی رپورٹ پر تھانہ خانپور میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔ خانپور پولیس نے قتل میں ملوث چار ملزمان محمد شبیر ولد لال خان، رمضان ولد جان محمد، عبدالشکور ولد عبد الغفور اور سلیمان ولد جان محمد کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :