Live Updates

آئندہ عوام کی طاقت سے دوبارہ اقتدار میں آکر مزیدعوام کی خدمت کریں گے‘سردار آصف احمد علی

پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں ملک بھر سے اپنے امیدوار کھڑے کر رہی ہے اور ہمارا مقابلہ صرف( ن) لیگ سے ہے

پیر 4 جون 2018 13:00

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) آئندہ عوام کی طاقت سے دوبارہ اقتدار میں آکر مزیدعوام کی خدمت کریں گے اور انشااللہ 2018 ہماراسال ثابت ہوگا اور عمران خان ہی پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہو ں گئے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما و سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی نے مختلف کارنر میٹنگ اور حاجی محمد اعظم اشرف کے ڈیرے پر کارکنوں سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہو ں گے اور پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں ملک بھر سے اپنے امیدوار کھڑے کر رہی ہے اور ہمارا مقابلہ صرف ن لیگ سے ہے کیونکہ اس بار پیپلز پارٹی سندھ تک ہی محدود رہے گئی انہوں نے مذید کہا کہ جس ملک اور معاشرے میں عدلیہ اور قومی اداروں کی عزت کی جاتی ہے وہ جمہوریت مضبوط ہوتی ہے ملک خوشحال ہو تا ہے عوام کے مسائل تیزی کے ساتھ حل ہوا کرتے ہیں آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی چاروں صوبوں سے تاریخی برتری کے ساتھ کامیاب ہوگی دبنگ کپتان عمران خان نے اپنے وعدے وفاکئے اورحکمرانوں کوانصاف اوراحتساب کے کٹہرے میں کھڑا کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس نازک ترین دورمیں پاکستان کیلئے کپتان عمران خان ناگزیر ہیں۔دبنگ عمران خان کی پاکستانیت اورسیاست میں کوئی ابہام نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان شروع دن سے پاکستان کے قومی مفادات کی حفاظت کابیڑااٹھائے ہوئے ہیں۔ دوٹوک انداز سے بات کرنااوراس پرڈٹ جانا عمران خان کاطرہ امتیاز ہے -
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات