Live Updates

پی ٹی آئی کی جانب سےریحام خان پرالزامات کا سلسلہ بدستورجاری

ریحام خان نے عمران خان کی چیریٹی کا غلط استعمال کیا،ریحام خان نے علیم خان سے فلم کیلئے ایک کروڑ روپے لیے ہیں۔رہنماء پی ٹی آئی سلمان احمد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 4 جون 2018 15:45

پی ٹی آئی کی جانب سےریحام خان پرالزامات کا سلسلہ بدستورجاری
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 جون 2018ء) : تحریک انصاف کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان پرالزامات کا سلسلہ بدستور جاری ہے،تاہم ابھی تک کسی بھی الزام کو باقاعدہ ثبوت کے ساتھ میڈیا میں پیش نہیں کیا گیا،پی ٹی آئی رہنماء سلیمان احمد نے الزام عائد کیا کہ ریحام خان نے علیم خان سے فلم کیلئے یک کروڑ روپے لیے ہیں۔

۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے جب سے پنی کتاب شائع کرنے کا اعلان کیا ہے تب سے تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے انہیں سوشل میڈیا پر دھمکیاں دی ہیں کبھی ان کو الزامات اور کبھی بے جاتنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔جس کے باعث ریحام خان بیرون ملک منتقل ہوگئی ہیں۔ ریحام خان کی کتاب جس میں عمران خان کے بلیک بیری سے متعلق حساس معلومات افشاں ہونے کو خوف پی ٹی آئی کو کھائے جارہا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ریحام خان نے پی ٹی آئی رہنماء حمزہ عباسی کی ایک ای میل شیئر کی ، جس کے تحت مبینہ ای میل میں حمزہ عباسی نے سینئر صحافی ریحام خان کو دھمکی دی ہے کہ عمران خان کیخلاف کچھ بھی کہنے سے باز رہیں۔ عمران خان کے پاس آپ کیخلاف بہت کچھ ہے۔عمران خان کے پاس آپ کیخلاف حساس مواد ہے جس کو پبلک کردیا جائے گا۔حمزہ عباسی کی مبینہ ای میل میں کہا گیا ہے کہ اگر تم نے عمران خان کیخلاف کچھ کیاتوتمہارے بارے سب آشکارہوجائے گا۔

حمزہ عباسی نے مزید دھمکی دی ہے کہ تحریک انصاف کیخلاف تمہارا جو کچھ کرنے کا ارادہ ہے اس کو ترک کردیں ورنہ پچھتاؤ گی۔دوسری جانب ریحام خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ مجھے اگست 2017ء سے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔جبکہ مجھے خاموش کرانے کیلئے برا بھلا بھی کہا جارہا ہے۔انہوں نے حمزہ عباسی کی دھمکی آمیز مبینہ ای میل کے جواب میں کہا کہ مجھے کچھ چھپانے کی ضرورت نہیں ہے ۔

ریحام خان نے خبردار کیا کہ انہیں بول دیں انہوں نے جو کرنا ہے کرلیں۔گزشتہ روز تجزیہ کار مبشر لقمان نے الزام عائد کیا کہ جب ریحام خان عمراں خان سے طلاق کے بعد نجی ٹی وی میں اینکر تھیں تواس وقت ریحام خان کے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے رابطے تھے۔ حکومت کی جانب سے انہیں سرکاری گارڈ اور گاڑی بھی فراہم کی گئی تھی۔ جبکہ ریحام خان کی تنخواہ بھی شہبازشریف دیتے تھے۔آج پی ٹی آئی رہنماء اور گلوکار سلمان احمد نے الزام عائد کیا ہے کہ ریحام خان نے عمران خان کی چیریٹی کا غلط استعمال کیا۔ریحام خان نے علیم خان سے فلم کیلئے یک کروڑ روپے لیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریحام خان کی کتاب پروپیگنڈا کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات