جا نو رو ں میں خورا ک کی کمی دور کر نے کیلئے جوا ر کاشت کی جائے، زر عی ما ہر ین

پیر 4 جون 2018 16:20

سلانوالی۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) زرعی ماہر ین نے جو ار کے کا شتکاروں کو آ گاہ کیا ہے کہ جانوروں میں خورا ک کی کمی کو دور کر نے کیلئے جوار کی کا شت کریں کیونکہ جوار گرمیوں کا اہم اور جانوروں کا پسندیدہ چارہ ہے جوار گرمی اور خشکی بردا شت کر لیتی ہے، اسی لئے پنجاب کے ا کثر علاقوں میں کامیابی سے کا شت کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ماہر ین نے ا ے پی پی کو بتا یا کہ جوا ر کی بہتر اور بھرپور پیداوار حاصل کر نے کیلئے محکمہ کی سفارش کردہ اقسا م جے ا یس 2002ہیگاری، جے ا یس 263 چکوال، جوار 2011کا شت کریں، ما ہر ین نے مز ید بتا یا کہ جو ار ہلکی کلر اٹھی ز مین پر بھی کا شت کی جا سکتی ہے لیکن ز یا د ہ پیداوار لینے کیلئے بھاری میرا ز مین جہاں پا نی کا نکا س اچھا ہو بہتر ہو تی ہے ۔

متعلقہ عنوان :