اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو اسلام آباد میں قانون کرایہ داری کا نفاذ کرائوں گا،ْ ساجد عباسی
سی ڈی اے اور ایم سی آئی تاجر برادری کے مسائل حل کرنے میں تعاون کریں ،ْ محمد نوید ملک
پیر 4 جون 2018 16:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں چیمبرو تمام تاجر تنظیموں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ان کی مشاورت سے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے قائم مقام صدر محمد نوید ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ قانون کرایہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے اسلام آباد کی تاجر برادری مشکلات کا شکار ہے کیونکہ آئے روز تاجروں کی بے دخلیوں کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایک منصفانہ قانون کرایہ داری کو مسودہ تیار کیا گیا تھا جو بل کی شکل میں قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا لیکن اس کو ابھی تک قانون کی شکل نہیں دی گئی۔ انہوںنے اس بات پر زور دیا کہ آئندہ منتخب ہونے والی حکومت ترجیحی بنیادوں پر اسلام آباد میں قانون کرایہ داری کا نفاذ یقینی بنائے تا کہ تاجر برادری کا یہ دیرینہ مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل ہو سکے۔انہوںنے کہا کہ سی ڈی اے اور ایم سی آئی کی عدم توجہ کی وجہ سے عرصہ دراز سے مارکیٹوں میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے جس وجہ سے ان کی حالت بہت خستہ ہو چکی ہے۔ انہوں نے دونوں اداروں سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ وفاقی دارخلافہ کی مارکیٹوں کو جدید خطوط پر ترقی دینے کی کوشش کریں تا کہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں سہولت ہو۔ انہوںنے مزید کہا کہ سی ڈی اے اور ایم سی آئی تاجر برادری کو درپیش اہم مسائل کو حل کرنے میں تعاون کریں تا کہ سازگار حالات پیدا ہونے سے صنعت و تجارت کو بہتر ترقی ملے جس سے معیشت استحکام کی طرف بڑھے گی۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر باصر دائود، راجہ سفیر، ملک شکیل، سید حیدراور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.