بلوچستان کے ضلع کوہلو میں فورسز سے جھڑپ میں 3دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار

پیر 4 جون 2018 20:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں فورسز سے جھڑپ میں 3دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار ،ملزمان سیکیورٹی فورسز، شہریوں پر حملہ ،اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز بلوچستان کے ضلع کوہلو میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے فوری کاروائی کرتے ہوئے تین دہشت گرد ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

گرفتار دہشت گرد نے بتایا کہ ان کا گینگ کافی عرصہ سے ملک کی دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھا جن میں سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملہ کے ساتھ اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری جیسی سنگین وار داتوں میں ملوث تھے ۔کاروائی کے دوران ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ او رگر نیڈ برآمد ہوئے