سی ایس آر کے تحت صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے،محسن فرقان

پیر 4 جون 2018 21:53

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) نیشنل بینک سی ایس آر ڈویژن کے سربراہ محسن فرقان نے کہا کہ سی ایس آر کے تحت پورے پاکستان میں فلاح وبہود کے کا م کیے جارہے ہیں تاکہ انسانیت کی زیادہ سے زیادہ خدمت کی جاسکے اورنیشنل بینک کے صدر سعید احمد کی ہدایت ہے کہ صحت اور تعلیم پر خصوصی تواجہ دی جائے تاکہ ایک بہترین معاشرہ تشکیل دیا جاسکے ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے آغاخان یونیورسٹی میں ہسپتال کے ڈکٹرز اور انتظامیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا نیشنل بینک سی ایس آر کے تحت آغا خان یونیورسیٹی بچوں کے ہسپتال میں انتہانگہداشت کے وارڈ میں محسن فرقان نے بچوں کی دل جوئی کی اور تحائف تقسیم کئے جس پر بچو ں نے خوشی کا اظہار کیا اس موقع پر آغاخان یونیورسیٹی کے مینجر احمدمنصور ، پرویز اقبال ، محمدجاوید ، علیم خان موسی ،اکبر جمال راجمانی بھی ان کے ہمراہ تھے درین اثنا عطیہ کا چیک آغاخان یونیورسٹی کے ریسورسز مینجر احمدمنصور کو پیش کیا ۔

(جاری ہے)

احمد منصور نے نیشنل بینک سی ایس آر کی جانب سے بچوں میں تحائف اور چیک عطیہ کئے جانے پر آغاخان یونیورسٹی کی جانب سے صدر بینک کا او ر نیشنل بینک سی ایس آر کے سربراہ محسن فرقان کا شکریہ ادا کیا۔