متروکہ وقف املاک بورڈ کے گریڈ 18کے سینئر آفیسر فرحت عزیز ریٹائرڈ ہو گئے

پیر 4 جون 2018 22:03

لاہور۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کے گریڈ 18کے سینئر آفیسر فرحت عزیز اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے ، بورڈ کے ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن یاسر اصغر کی جانب سے مقامی ہوٹل میں انکے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا گیا، جس میں سیکرٹری بورڈ محمد طارق خان مہمان خصوصی تھے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ثناء اللہ خان ، عمران گوندل اخترخان چانڈیو ،وہاب گل ،جاوید بشیر ،ظفر اقبال ،عامر حسین ہاشمی ،سیدہ سمیرا رضوی ،حاجی محمد اشرف ،انعام الرحمن ،عبدالوحید خان ،ملک اسماعیل ،رانا محمد افضل ،عظمی شہزادی ،محمد اکرم جوئیہ ،ملک انوار الحق ،فضل ربی سمیت دیگر افسران و ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، سیکرٹری بورڈ نے فرحت عزیز کو خصوصی شیلڈ اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا جبکہ دیگر سٹاف کی جانب سے بھی انہیں خصوصی تحائف دیئے گئے ، اسی طرح گریڈ 14کے ریٹائرڈ ہونے والے حفیظ الدین کو بھی خصوصی شیلڈ و تحائف کے ساتھ الوداع کیا گیا، سیکرٹری بورڈ محمد طارق کا کہنا تھا کہ فرحت عزیز نے اپنی پوری نیک نیتی اور ایماننداری سے اپنی مدت ملازمت پوری کی اور بورڈ کی بہترین مفاد میں کام کیا اور کروڑوں روپے مالیت کی پراپرٹی ریکور کی اور بورڈ کی آمدن میں بہتری کیلئے اقدامات کئے انکی کارکردگی کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ، انکی کمی کبھی پوری نہیں ہو گی ِ،آخر میں بورڈ کے پی آر او عامرحسین ہاشمی نے خصوصی دعا کروائی ،متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹری محمد طارق خان گریڈ 18کے سینئر آفیسر فرحت عزیز کو انکی ریٹائرمنٹ پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :