فاٹا کے خیبرپختونخواہ سے انضام کی خوشی میں پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے سات (سابقہ ) ایجنسیز میں ایجوکیشن پروگرام کا آغاز

پہلے مرحلے میں بیس ہزار سے زائد اسکول بیگز طلبا کو گفٹ کیے گئے

پیر 4 جون 2018 22:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) زلمی فاؤنڈیشن اور ہائیر پاکستان نے فاٹا کے خیبرپختونخواہ سے انضمام کے پر مسرت موقع پر ان علاقوں میں ایجوکیشن پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے .پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں خیبر ایجنسی, مہمند, باجوڑ, کرم ایجنسی, شمالی وزیرستان , جنوبی وزیرستان اور اورکزئی میں اسکول طلبا کو بیس ہزار سے زائد اسکول بیگز گفٹ کیے گئی.

(جاری ہے)

پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں گراس روٹ لیول پر کھیل اور تعلیم کے شعبے میں بہتری اور فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہتے ہیں. زلمی فاؤنڈیشن کے تحت ہائیر زلمی ہنڈرڈ پچز پروجیکٹ کے تحت خیبر پختونخواہ میں گراس روٹ لیول پر سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ زلمی اسکول لیگ کے زریعے نوجوان کرکٹرز اور اسکول طلبا کو ٹیلنٹ کے اظہار کا موقع دیا گیا .ایجوکیشن پروگرام کے تحت تعلیم کے شعبے میں بھی پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن اپنا کردار ادا کریں گے۔