سربراہ بنوں تحفظ موئومنٹ عصمت اللہ وزیر کا قوم پیسہ ہڑپ کرنے پرسیاستدانوں سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان

لیکشن میں ووٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ

پیر 4 جون 2018 23:02

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) انسانی حقوق خیبر پختونخوا کے صوبائی صدرو بنوں تحفظ موئومنٹ کے سربراہ عصمت اللہ وزیرنے قوم پیسہ ہڑپ کرنے پرسیاستدانوں سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے آنے والے الیکشن میں ووٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کردیاہے اس سلسلے میں مٹکی بیزن خیل میں تقریب منعقد ہوئی جس میں بیزن خیل کے نوجوانوں نے کثیر تعداد میںشرکت کی عصمت اللہ وزیر کا کہنا تھا کہ قوم کے حقوق کو ہڑپ کرنے والے کبھی بھی معاف نہیں کریں گے موجود ہ سیاستدانوں سے قوم نالاں ہوچکی ہے کیونکہ اُنہوں نے قوم کا پیسہ قوم پر خرچ کرنے کے بجائے اپنی تجوریاں بھر ہیںیہ قوم کے خدمت گار نہیں ہو سکتے بلکہ قوم کے سوداگرہیں حالیہ اور منتخب بلدیاتی نمائندگان اپنی کارکردگی قوم کے سامنے پیش کریں ورنہ قوم آنے والے الیکشن میں معاف نہیں کرے گی اب عوام میں شعور آچکا ہے مزید کسی کے د کھاوے اور جھوٹی وعدوں میں نہیں آئیں گے ہم نے چار سال کے پرانے کیبل گریڈ اسٹیشن سے لاکر قوم کو لگایا تاکہ قوم کی بجلی کا مسئلہ حل ہوسکے ہمارے کام پر بھی کچھ فصلی بیٹرے نے سیاست کی ہے لیکن قوم کی حقیقی معنوں میں خدمت فراموش نہیں ہوگی آخر میںاُنہوں نے اعلان کیا کہ بیزن قوم کا چوکیدار نہیں تھا آج سے میںچوکیدار کی حیثیت کرتا رہوں گا ۔