لاہور سمیت ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں افرادآج20رمضان المبارک کو اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریںگے

پیر 4 جون 2018 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں افرادآج20رمضان المبارک کو اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریںگے۔ معتکفین کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ بادشاہی مسجداورجامع مسجدالقادسیہ سمیت محکمہ اوقاف کے زیرانتظام مساجد میں ہزاروں افراد اعتکاف کریں گے۔ مساجد میں رش بڑھ جائے گا ۔

طاق راتوں میں خصوصی دعوتی و تبلیغی پروگرام بھی ہوں گے۔ ملک بھر کے ہرچھوٹے بڑے شہر،قصبوں ودیہاتوں کی مساجد میںلوگ آج20 رمضان المبارک کی شام مغرب کی نماز مسجد میں ادا کریں گے اوررات عبادت کے بعد نماز فجر کے متصل بعد خیموں میں داخل ہوں گے۔ عیدالفطر کاچاند نظرآنے کے بعد اعتکاف ختم کیاجائے گا ۔صوبائی دارلحکومت کی بڑی مساجد میں معتکفین کیلئے انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بادشاہی مسجد میںسینکڑوںافراد اعتکاف کریں گے۔ جامع مسجدالقادسیہ چوبرجی میں جہاں حافظ محمدسعید خطبہ جمعہ دیتے ہیں گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی ہزاروں کی تعداد میں مردوخواتین اعتکاف بیٹھیں گے۔ مسجدالقادسیہ میںمردوں کی طرح سینکڑوں خواتین بھی اعتکاف کرتی ہیںجن کیلئے شرعی پردہ کامکمل انتظام موجود ہوتاہے۔ محکمہ اوقاف کے زیرانتظام مساجد میں بھی ہزاروں افراداد اعتکاف کریںگے۔

رمضان المبارک کا تیسراعشرہ شروع ہوتے ہی مساجدمیں رش پہلے سے بہت بڑھ جائے گا طاق راتوں میں مسلمان خصوصی عبادت کریںگے اورکشمیر وفلسطین سمیت دیگرخطوں کے مظلوم مسلمانوں کیلئے دعائیں کی جائیں گی آخری عشرہ کی طاق راتوں میںلیلة القدر کوتلاش کرنے کیلئے مسلمان ساری رات اللہ کے حضور عبادات کرتے ہوئے اپنی حاجات ومناجات پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :