Live Updates

الیکشن ایکٹ کی ممکنہ خلاف ورزی کے معاملے پرتحریک انصاف کے رہنمائوں عمران خان اور عامر محمود کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

پیر 4 جون 2018 23:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) الیکشن ایکٹ کی ممکنہ خلاف ورزی کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور پارلیمانی بورڈ شمالی پنجاب کے صدر عامر محمود کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی چیئرمین عمران خان اور پارلیمانی بورڈ شمالی پنجاب کے صدر عامر محمود کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار تسمیہ خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ دفعہ 206 الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت جنرل سیٹس پر خواتین کی 5 فیصد نمائندگی دینا ضروری ہے۔پارٹی قیادت اس قانون کی صریحاً خلاف ورزی کر رہی ہے۔ درخواست گزار نے الزام لگایا ہے کہ تحریک انصاف جنرل سیٹوں پر خواتین کی 5 فیصد نمائندگی یقینی نہیں بنا رہی۔ درخواست میں الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو پابند بنایا جائے کہ وہ جنرل نشستوں پر خواتین کو 5 فیصد نمائندگی دیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات