مرکزی تنظیم آرائیاں ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ہزاروں خاندانوں میں راشن بیگز کی تقسیم کا مرحلہ شروع

پیر 4 جون 2018 23:35

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) مرکزی تنظیم آرائیاں ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ہزاروں خاندانوں میں راشن بیگز کی تقسیم کا مرحلہ شروع ،سندھ بھر کے تمام اضلاع میںتقسیم کے لئے راشن بیگز روانہ،دکھی ضرورت مندانسانیت کی بلا تفریق خدمت مشن ہے،برادری کے مخیر افراد مالی تعاون کریں، ان خیالات کا اظہارمرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری چوہدری ظفراللہ آرائیں ایڈوکیٹ ،حیدرآباد ڈویژن کے صدر انجینئر شاہدمحمود آرائیں،سیکریٹری اطلاعات امتیاز علی آرائیں،محمدصفدر آرائیں،منور حسین آرائیں ،،حاجی نذیر احمد آرائیں،محمد علیم آرائیں نے آرائیں ہاؤس لطیف آباد میں حیدر آباد ڈویژن کی9اضلاع کے ہزاروں مستحق خاندانوں میں تقسیم کے لئے راشن بیگزضلعی ذمے داروں کے حوالے کرنے اور زیل پاک سوسائٹی میں ضلع حیدرآباد کے مستحقین میں عیدگفٹس،راشن بیگز،وہیل چئیرز،سلائی مشینز تقسیم کرنے کی تقریب کے دوارن کیا، اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ مرکزی تنظیم آرائیاں ویلفیئر ٹرسٹ کے قیام کو ایک سال کا قلیل عرصہ ہوا ہے اور اس ایک سال کے مختصر دورانیہ میں دو ایمبولینس ،الٹرا ساؤنڈ مشین سمیت برادری کے اسپتالوں کو فراہم کی گئیں کئی بچیوں کی شادی میں مالی مدد کی گئی اور گذشتہ سال کی طرح رواں سال بھی سندھ بھر میںآرائیں برادری اور دیگر برادریوں کے ہزاروں ضرورت مندخاندانوںمیں ہزاروںعید گفٹ ،درجنوں سلائی مشینز اور وہیل چئیرز تقسیم کی جاچکی ہیں اور اب دوسرے مرحلے میںہزاروں خاندانوں میں راشن بیگزکی تقسیم بھی شروع کر دی گئی ہے سرپرست اعلی حاجی عبدالجید آرائیں کاپیغام ہے کہ فلاحی خدمات کو وسعت دینا برادری کے مخیر افراد کے مالی تعاون کے بغیر نہ ممکن ہے اور آرائیں برادری میں مخیر افراد کی کمی نہیں وہ رحمتوں ،برکتوں والے عظیم ماہ رمضان المبارک میں مستحق لوگوں کی امداد کے لئے دل کھول کر ایم ،ٹی،اے،وی ،ٹی کو اپنے زکوات و عطیات عطا کریں کیونکہ ضرورت مندوں کی مدد بہترین عبادت ہے جس سے اللہ کا قرب حاصل ہوتا ہے۔