ٹائیگر شروف کا مصروف شیڈول کے باعث شبیر خان کی نئی فلم میں کام نہ کرنے کا امکان

منگل 5 جون 2018 11:36

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف کا مصروف شیڈول کے باعث ہدایتکار شبیر خان کی نئی فلم میں کام نہ کرنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ٹائیگر شروف ہدایتکار شبیر خان کی فلم ’’ہیرو پنتی‘‘ اور ’’ منا مائیکل ‘‘ میں کام کر چکے ہیں اور ہدایتکار اپنی نئی فلم بھی ٹائیگر شروف کے ساتھ بنانا چاہتے ہیں لیکن ٹائیگر شروف ان دنوں فلم ’’سٹوڈنٹس آف دی ایئر۔ 2‘‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں اور اس سے قبل جو فلمیں سائن کر چکے ہیں ان پر اپنی بھرپور توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :