ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے اطباء کے بند مطب سیل کرنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دینگے‘ حکیم شفیع طالب قادری

منگل 5 جون 2018 13:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) تحفظ اطباء آرگنائزیشن پاکستان کا ہنگامی اجلاس چیئر مین پروفیسر حکیم محمدشفیع طالب قادری کی صدارت میں ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں پروفیسر حکیم اشفاق احمد ، پروفیسر حکیم اسلم طالب، حکیم غلام، مرتضی مجاہد، حکیم غلام فرید میر ، حکیم منیر اختر گجراتی حکیم محمد افضل میو، حکیم ڈاکٹر چوہدری شبیر احمد راں، حکیم محمد ابو بکر ، حکیم نذیر احمد قصوری، حکیم محمد اسحاق، حکیم محمد احمد نے شرکت کی اجلاس میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اور محکمہ صحت کے اہلکاروں کی جانب سے کوالیفائڈ اطباء کے بند مطب سیل کرنے کے خلاف متفقہ قرار داد منظور کی گئی۔

جس میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے اہلکاروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لانے کا کہا گیا ہے۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ایکٹ 2010 کے سیکشن (9)i کے تحت کمیشن کونیشنل کونسل فار طب سے کوالیفائڈ اطباء کے مطب سیل کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے ایسے تمام کوالیفائڈ اطباء جن کے مطب سیل کر دئیے گئے ہیں۔ ان کو اپنے کوائف لے کر آج لاہور ہائیکورٹ لاہور کی جسٹس عائشہ اے ملک کی عدالت میں پیش ہونے کو کہا ہے۔ تاکہ پی ایچ سی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دیں گے۔