عالیہ بھٹ ائیر ہوسٹس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ فرانک فن ایوی ایشن کی برینڈ ایمبیسڈر مقرر

منگل جون 13:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ائیر ہوسٹس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ فرانک فن ایوی ایشن کی برینڈ ایمبیسڈر بن گئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالیہ بھٹ ائیر ہوسٹس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ فرانک فین ایوی ایشن کی برینڈ ایمبیسڈر بن گئیں، فرانک فن ایوی ایشن سروس پرایئویٹ لمیٹڈ کے چیئرمین کے ایس کوہلی نے کہاکہ عالیہ بھٹ ہمارے برینڈ کے لئے بہترین انتخاب ہے، عالیہ بھٹ ان دنوں ابھیشیک ورمان کی فلم ’’کلنک‘‘ اور آیان مکھرجی کی فلم ’’براہمسترا‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :