کارکنوں کے اعزاز میں سردار مہتاب کا افطار ڈنر بڑے سیاسی اجتماع میں تبدیل

منگل 5 جون 2018 15:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان کی طرف سے عہدیداروں اور کارکنوں کے اعزاز میں گذشتہ رات دیا جانے والا افطار ڈنر بڑے سیاسی اجتماع میں تبدیل ہو گیا۔

(جاری ہے)

افطار ڈنر میں سابق ممبران اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ، سردار فرید خان، ممبر ضلع کونسل ندیم احمد مغل، سٹی صدر محمد خان سواتی، ضلعی جنرل سیکرٹری شفیق اعوان سمیت ضلع و تحصیل کونسل کے ممبران سمیت سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔

افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے سردار مہتاب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہو جائیں اور مشرف کی باقیات کو فروغ دینے والے ٹولے کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے متحد ہو کر نواز شریف کا پیغام عام کریں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہی ملک کو بچائیں گے، نواز شریف نے ہمیشہ جمہوریت کو بچانے اور ملک کو ترقی دلانے کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، وہ پاکستان کی تاریخ کا انمول باب بن چکے ہیں۔