روسی صدر کی سب سے بڑی خواہش

جانتے ہیں پاکستان کی کس شخصیت سے ملنے کی درخواست کردی

منگل 5 جون 2018 16:40

روسی صدر کی سب سے بڑی خواہش
اسلام آباد/ ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے پاکستان سے تعلقات مضبوط کرنے اور بڑھانے کا عندیہ دیتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق روس نے پاکستان سے تعلقات مضبوط کرنے اور بڑھانے کا عندیہ دے دیا ہے اور روسی صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس (ایس سی او) کانفرنس میں صدر ممنون حسین سے ملاقات کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان نے بھی روسی صدر کی درخواست کا مثبت جواب دیا ہے اور ولادی میر پیوٹن اور ممنون حسین کے درمیان ملاقات طے پا گئی ہے۔ذرائع کے مطابق روسی صدر ولادی میرپیوٹن اور صدرِمملکت ممنون حسین کے درمیان ملاقات ایس سی او کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ہو گی اور اس حوالے سیکیورٹی ڈویژن نے ناصر جنجوعہ کے دورہ روس کے دوران پیش رفت سے صدرکو آگاہ کر دیا جبکہ ناصر جنجوعہ نے خطے میں پاکستان کی اہمیت سے روسی حکام کو تفصیل سے آگاہ کیا تھا۔