نارنگ منڈی‘جنرل کونسلر نے اپنی مدد آپ کے تحت گائوں میں داخل ہونے کیلئے نیا راستہ تعمیرا کروادیا

منگل 5 جون 2018 16:56

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) نواحی گائوں ماڑی خورد میں جنرل کونسلر چودھری عامر ذوالفقار گھمن نے عوام کے دیرینہ مطالبہ پر اپنی مدد آپ کے تحت گائوں میں داخل ہونے کے لیے کھلا اور وسیع نیا داخلی راستہ بنا دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے غریب اور متوسط طبقہ کے کسانوں کے مطالبہ پر اپنی جیب سے پیسے خرچ کر کہ کرین کی مد د سے راستہ بنا دیا ہے جبکہ تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیت چودھری ذولافقار گھمن نے بتایا کہ حکومتی فنڈزنہ ملنے کے باعث اپنی طرف سے بھاری رقم خرچ کر کے گائوں کی عوام کو سہولت فراہم کی ہے اس سے کسانوں کو اپنی اجناس گائوں سے منڈیوں میں لے جانے کے لیے پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا واضح رہے کہ کسانوں نے جنرل کونسلر چودھری عامر ذوالفقار گھمن کی کاوشوں پر ان سے اظہار تشکر کیا ۔

متعلقہ عنوان :