قصور،یوم شہادت علی ؓ،یوم القدس،جمعتہ الوداع کی مناسبت سے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں، ڈی پی او قصور

منگل 5 جون 2018 18:40

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) ضلعی پولیس نے ماہ رمضان کے آخری عشرے کے دوران یوم شہادت علی ؓ،یوم القدس،جمعتہ الوداع اورخاص طور پر مارکیٹوں اور بازاروںکیلئے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت نے اپنے آفس میں صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ قصورپولیس کے بہترین سکیورٹی انتظامات کے باعث ماہ رمضان کے دونوں عشرے پرامن اختتام پذیر ہوئے جبکہ آخری عشرے میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیںانہوں نے کہا کہ 21رمضان المبارک پر ضلع بھر میں یوم شہادت علی ؓ کے موقع پر نکلنے والے تمام جلوس اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے محر م الحرام والے سکیورٹی ایس او پی پر عملد رآمد کیا جائے گا اور اسی طرح یوم القدس کے ساتھ ساتھ جمعتہ الوداع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقہ میں تمام مکاتب فکر کے علماء کیساتھ میٹنگ کریں اور انہیں باورکرائیں کہ ضلع میں کسی قسم کی فرقہ واریت کو ہوانہ دی جائے اور اتحاد بین المسلمین کا درس دیا جائے انہوں نے کہا کہ خاص طور پر رمضان کے آخری عشرے کے دوران مارکیٹوں ،بازاروں اور دیگر علاقوں میں کسی صورت کرائم بڑھنے نہیں دیا جائے گاکیونکہ آخری عشرے کے دوران ما رکیٹو ں ،با زا روں ،شاپنگ سنٹر اور سڑکو ں پر بہت زیا دہ رش ہو تا ہے جس کی وجہ سے سما ج دشمن عنا صر وارداتیںکر تے ہیں اس سلسلہ میں کرائم کنٹرول کیلئے بہترین حکمت عملی اپنائی جائے گی اورلوگوں کو ہر لحاظ سے تحفظ فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ ایک پر سکون ماحول میں یکسوئی کیساتھ عباد ت کر سکیں اور مارکیٹوں میں بلا خوف و خطر شاپنگ کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :