متحدہ مجلس عمل پنجاب کے پارلیمانی بورڈ کامیاں مقصود احمدکی زیر صدارت منصورہ میں اہم اجلاس

منگل 5 جون 2018 19:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل پنجاب کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس صدرمتحدہ مجلس عمل پنجاب میاں مقصود احمدکی زیر صدارت ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈ ا کٹر جا و ید ا ختر ، شفیق پسروری،علامہ سید سبطین سبزواری،علامہ نور احمد سیال،پیر فیاض شاہ،ملک محمد رمضان روہاڑی،محمد فاروق چوہان اورنوید احمد زبیری موجود تھے۔صوبائی پارلیمانی بورڈ کے ابتدائی اجلاس میں پنجاب کے 37اضلاع سے امیدواران قومی وصوبائی اسمبلی کے ناموں کاجائزہ لیاگیا۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ دوروزبعد8جون سے قبل ایم ایم اے پنجاب کے پارلیمانی بورڈ کااجلاس دوبارہ ہوگا اور اس میں پنجاب سے متحدہ مجلس عمل کے امیدواران قومی وصوبائی اسمبلی کی منظوری دی جائے گی۔