ہنگو ،تحصیل ٹل دوآبہ میں محکمہ فوڈ کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائی ،5 قصاب گرفتار

منگل 5 جون 2018 19:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء)ہنگو کی تحصیل ٹل دوآبہ میں محکمہ فوڈ نے گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی5 قصابوں کوگرفتارکرلیا جبکہ متعدد کو جر مانہ کرکے سخت وارننگ جاری کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صلاح الدین کے زیر نگرانی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شاہد علی خان نے متعلقہ عملے کے ہمراہ تحصیل ٹل دوآبہ اور کچہ پکہ میں مختلف بازاروں پر چھاپے مارے اورعدم صفائی،گرانفروشی،نر خنامہ نہ رکھنے اور دیگر خلاف ورزیوں پر 5 قصائیوں کو حراست میںلے کرحوالات بھجوا دیا۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے متعدد دکانوں کو فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ہزاروں روپے جرمانے بھی کئے ۔اس موقع پرانہوں نے دکانداروں کو خبر دار کیا کہ گرانفرشی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔علاوہ ازیں صفائی کابھی خاص خیال رکھیںاور سرکاری نرخ پر عمل درآمد یقینی بنائیں بصورت دیگرخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔