جماعت اسلامی کا سفرنفاذ اسلام اورحق و سچ کا سفر ہے، عوام کو بدعنوان عناصر سے نجات دلاکر دیانت دار قیادت فراہم کرنا چاہتے ہیں،مولانا عبدالحق ہاشمی
منگل جون 19:55
(جاری ہے)
یہ ملک بڑی قربانیوں کے نتیجہ میں حاصل ہواہے۔اس کی بنیادوں میں پاکیزہ لہو ہے۔کتنی مائوں نے اپنے بیٹے اور کتنی بہنوں نے اپنے بھائی قربان کردیئے۔
لاکھوں کروڑوں کی تعداد میں لوگوں نے اپنے گھربار مال مویشی چھوڑدیئے۔آج جس حالت میں وطن عزیز موجود ہے اس کے ذمہ دارکرپٹ اور ظالم حکمران ہیں۔ اب جبکہ انتخابات کامرحلہ بھی آن پہنچاہے۔اس وقت پاکستان کے اندر ازسرنووہ قوتیں منظم ہورہی ہیں جوہمیں اجتماعیت سے محروم کرنا چاہتی ہیں اورمملکت خداد دادپاکستان کو اسلامی انقلاب کی منزل سے دور کرنا چاہتی ہیں۔ ہمیں متحد ہواسلام دشمن قوتوں کامقابلہ کرنا ہے۔ہمیں نہ کرسی کالالچ ہے اور نہ کسی مقام ومرتبے کی خواہش ہے۔اس ملک کے اندر اسلامی نظام کانفاذ ہمارے پیش نظر ہے۔یہی ہماری خواہش ہے اور یہی ہمارامطلوب ومقصودہے۔اللہ نیتوں سے آگا ہ ہے۔ہم انبیاکی سنت پر چل رہے ہیں اس لیے ناکامی کاکوئی خوف نہیں۔انشاء اللہ دونوں جہانوں میں کامیاب ہوں گے۔ آج دشمنوں نے عراق کو تباہ وبرباد کردیا،شام لہولہوہے،لیبیا جیساملک استعماری قوتوں کے نشانے پر ہے۔چاروں اطراف سے دشمن ہم پر حملہ آور ہیں۔ان کامقابلہ سیکولریالبرلزکے بس کی بات نہیں،ان کامقابلہ صرف اور صرف اسلام پسند قوتیں ہی کرسکتی ہیں۔پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیاتھااس میں صرف اورصرف اللہ اوراسکے رسولؐ کانظام ہی چل سکتاہے انتخابات اور جمہوری عمل ہی ملک میں نظام اور قیادت کی تبدیلی کی پائیدار شاہراہ ہے ۔ ستر سال میں سیاسی جمہوری قیادت ، سول بیوروکریسی اور ریاست کے اہم ترین اداروں کی ناپختگی اور مفادات پر مبنی کمزور اقدامات نے پورے نظام کو درہم برہم کردیاہے ۔ ووٹرز اپنی عزت کے لیے ووٹ اہل ، دیانتدار اور عزت داروں کے حوالے کریں پھر ہی پاکستان خوش حال و مستحکم ہوگا ۔ انتخابات کا بروقت انعقاد یقینی ہوتا جارہاہے ۔ اس وقت سیاست ، عدلیہ ، الیکشن کمیشن اور نگران حکومت ایک پیج پر ہیں ،اب کوئی بھی دیدہ یا نادیدہ قوت انتخابی عمل کو سبوتاژ نہ کرے وگرنہ بڑی خرابیاں جنم لیں گی ۔ ماضی کی ہر حکومت نے غربت ، بے روزگاری ، بدامنی اور بدعنوانی میں اضافے کے سوا کچھ نہیں کیا ۔ مہنگائی نے غریب کو زندہ در گور کر دیاہے اور اب وقت آگیاہے کہ سرمایہ دارانہ جاگیردارانہ تسلط کا خاتمہ کیا جائے ۔ مغربی صیہونی اور بھارتی یلغار کا مقابلہ ایم ایم اے ہی کر سکتی ہے۔۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
مزید قومی خبریں
-
حسین لوائی اور طحہ رضا کی درخواست ضمانت کی سماعت،عدالت نے بینکنگ کورٹ کا فیصلہ آنے تک سماعت11 مارچ تک ملتوی کردی
-
تحریک انصاف متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں صبا بٹ سوشل میڈیا کوآرڈی نیٹر مقرر
-
راولپنڈی ہائی کورٹ نے سرکاری تحویل میں موجود اعلیٰ فوجی افسر کی اہل خانہ سے ملاقات کرانے کا حکم
-
ماتحت عدلیہ کے عدالتی اہلکاروں کا وکلاء کے ناروا رویے کیخلاف احتجاج ،عدالتوں کی تالہ بندی کر دی
-
جرمنی اور اٹلی سے ڈی پورٹ ہونیوالے 2افراد گرفتار
-
ایف آئی اے کا مختلف شہروں میں گرینڈ آپریشن ،24انسانی سمگلر گرفتار
-
میونسپل کمیٹی بھلوال کے افسران و اہلکاران کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی
-
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کوٹ زیادتی کا ڈرامہ رچا کر مقدمہ درج کروانے والی لڑکی شبہانہ اپنے الزام سے مکر گئی
تازہ ترین خبریں
-
سام سنگ نے گلیکسی S10 کی نئی سیریز متعارف کروا دی
-
ایس ای سی پی کے زیرِ اہتمام منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھا م پر آگہی سیمینار زکا انعقاد
-
کے سی سی آئی کا جمعہ کی چھٹی سے متعلق افواہوں پر تشویش کا اظہار
-
انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں10پیسے کی کمی
-
بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں9ڈالرکی کمی
-
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کے 22ارب96کروڑروپے سے زائدڈوب گئے
-
وقت پڑا تو افواج پاکستان کے شانہ بشانہ اپنے وطن عزیز کا بھرپور دفاع کریں گے،سید مصطفی کمال
-
پولیو وائرس کے خلاف مہم کو قومی پالیسی کے طور پر اجتماعی کوششوں سے ہی کامیاب بنایا جاسکتا ہے،میئر کراچی
-
پاکستان صحت کے شعبے میں برطانیہ سے جاری تعاون کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے،عامر محمود کیانی
-
بچوں کا خرچہ نہ دینے سے متعلق کیس ،اداکارہ عائشہ ثنا کے بیان پر وکلاء بحث کے لئے طلب
کوئٹہ کی خبریں
-
ڈائر یکٹر جنرل نیب بلوچستان محمد عابد جاوید نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں قومی احتساب بیورو بلوچستان آفس کے لان میں پودا لگایا
-
ہفتہ23فروری کو صارفین کی شکایات کیلئے کیسکوکے تمام سرکلزمیں کھلی کچہری منعقد ہونگے
-
نقل کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی نقل ناسور ہے کاپی کلچر کا خاتمہ کرنا بورڈ کی اولین تریج ہے،سیکریڑی بلوچستان ثانوی تعلیمی بورڈ
-
شدید بارشو ں سیلابی ر یلے، پی ڈی ایم اے کا ضلع لسبیلہ اور مضافات میں متاثرین کی فوری بحالی اور ریلیف کی فراہمی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع
UrduPoint Network is the largest independent online media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2019, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.