جمعیت علماء پاکستان (نورانی) نے مرکزی اور صوبائی پارلیمانی بورڈز تشکیل دے دیئے

صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر مرکزی،عمار سعید سلیمانی پنجاب ، سید عقیل انجم قادری سندھ ،میر عبدالقدوس ساسولی بلوچستان اور پیر جمال الدین چشتی کے پی کے پارلیمانی بورڈز کے چیئرمین ہوں گے

منگل 5 جون 2018 20:58

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) نے مرکزی اور صوبائی پارلیمانی بورڈز تشکیل دے دیئے، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر مرکزی پارلیمانی بورڈ جبکہ عمار سعید سلیمانی پنجاب ، سید عقیل انجم قادری سندھ ،میر عبدالقدوس ساسولی بلوچستان اور پیر جمال الدین چشتی کے پی کے کے صوبائی پارلیمانی بورڈز کے چیئرمین ہوں گے، قومی وصوبائی اسمبلی ، خواتین اور اقلیتی نشستوں کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستیں8جون تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جے یو پی (نورانی) وملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کیلئے مرکزی اور صوبائی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دئیے ہیں، مرکزی پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرہوں گے جبکہ دیگر اراکین میںپیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی،مفتی محمد طاہر تبسم،پیر ناصر جمیل ہاشمی،پیر سید عاشق شاہ بخاری،میاں غلام شبیر،سید شاہد حسین گردیزی اور ڈاکٹر محمد یونس دانش شامل ہیں، پنجاب پارلیمانی بوڈ کے چیئرمین صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی،اوراراکین ملک ذاکر حسین ایڈووکیٹ،محمد ایوب خان ایڈووکیٹ،پیر سعید احمد نقشبندی،سید شاداب الحسن گیلانی،میاں عبدالسلام قریشی،صاحبزادہ حسیب احمد نظیری ،چوہدری رشید احمد سہو،سندھ پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین سید عقیل انجم قادری اراکین سید حامد محمود فیضی ، علامہ بشیر القادری،قاضی احمد نورانی صدیقی،میاںمنیر احمد جامی،ڈاکٹر محمد یونس دانش ،ناظم علی آرائیں ،شاہد حسین اعوان ،بلوچستان پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین عبدالقدوس ساسولی،مفتی محمد جان قاسمی،صاحبزادہ سعد اللہ خان باروزئی،مولانا حافظ محمد قاسم قاسمی، مولانا نجیب الرحمن ساسولی، مولانا محمد عیسیٰ پندرانی،کے پی کے پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین پیر جمال الدین چشتی اراکین یاسر فرید،منیر حسین،سید منظور حسین شاہ ،سید صاحب کران شاہ گیلانی،فیاض حسین قریشی ،حاجی نوشاد احمد چشتی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جے یو پی (نورانی) کے ٹکٹ چابی کے نشان پر الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 8جون تک اپنی درخواستیں مرکزی اور صوبائی پارلیمانی بورڈ کو ارسال کردیںاسی طرح خواتین اور اقلیتی امیدوارسے بھی کہا گیا ہے کہ 8جون تک اپنی درخواستیں مرکزی وصوبائی پارلیمانی بورڈ کو جمع کرادیں۔