خضدار ، مزدا ٹرک کی ٹکر سے 2مو ٹر سائیکل سوار جاں بحق ،ایک شدید زخمی

منگل 5 جون 2018 21:38

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) بلوچستان کے ضلع خضدار مین آر سی ڈی روڈ ہڑ نبو کراس کے قریب مزدا ٹرک کی ٹکر سے 2مو ٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقہ وہیر ہڑنبو کراس کے قریب مزدا ٹرک مو ٹر سائیکل میں تصاد م کے نتیجہ میں عبد الغفار و لد مولوی عبد الرحمن موقع پر جان بحق جبکہ ہسپتال پہنچائے جانے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بشیر احمد و لدغلام قادر رئیسانی بھی جاں بحق ہو گئے اسی واقعہ میں عبد الکریم ولد عبد اللہ شدید زخمی ہوئے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے زخمی عبد الکریم کو علاج کے لئے کراچی منتقل کردیا گیا ۔